ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ملائم نے مودی کو ٹھگ بتایا

ملائم نے مودی کو ٹھگ بتایا

Sun, 05 Mar 2017 21:43:23    S.O. News Service

جونپور، 5/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو ’ٹھگ‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی نے جھوٹ بول کر اقتدارپرقبضہ کیا ہے۔ملائم نے ملہنی اسمبلی سیٹ سے ایس پی امیدوار پارس ناتھ یادو کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی میں کہاکہ وہ(مودی)ٹھگ ہیں، جنہوں نے جھوٹ بول کر حکومت بنائی ہے، اس لیے اب لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے، ہم جو کہتے ہیں، وہ کرتے ہیں، جب جب لوگوں پر ظلم ہوتا ہے، ایس پی ان کے ساتھ ہوتی ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گی۔ملائم نے کہا کہ اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی دوبارہ حکومت بننے پر انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدے ترجیحی بنیاد پر پورے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے بے روزگار نوجوانوں کو سب سے زیادہ روزگار دیا ہے اور جنہیں روزگار نہیں ملا ہے، انہیں بے روزگاری بھتہ دیا گیاہے۔ملائم نے کہاکہ صرف ایس پی ہی ریاست کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنا سکتی ہے، آپ(رائے دہندگان)کو ووٹنگ کرنی چاہیے،تاکہ سماج وادی پارٹی اگلی حکومت بنا سکے۔ملائم اس سے پہلے اپنے بھائی شیو پال یادو اور چھوٹی بہو اپرنا یادو کے لیے تشہیر کر چکے ہیں، شیو پال اٹاوہ کی جسونت نگر سیٹ سے تو اپرنا لکھنؤ کینٹ سے ایس پی امیدوار ہیں، اس کے علاوہ ملائم اس بار پارٹی کی انتخابی مہم میں زیادہ سرگرم نہیں رہے ہیں۔
 


Share: